Home Category آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوشحال رکھنا ہے

آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوشحال رکھنا ہے

ہم ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت پر ڈال دیتے ہیں،معاشرے کی بہتری کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا،چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کا تقریب سے خطاب

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوشحال رکھنا ہے،ہم ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت پر ڈال دیتے ہیں،معاشرے کی بہتری کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے زیر اہتمام نیشنل پاپولیشن کنٹرول کانفرنس ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے وہ بچے اور ماں کی دیکھ بھال کرے،فرد کی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمر ہے۔ایران اور بنگلہ دیش اپنے وسائل سے متعلق بہت محتاط ہیں،آبادی کے بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تعلیم کی بہت ضرورت ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ عوام اور ہم جیسے لوگ سامنے آ کر مسائل کا حل تلاش کریں۔